ریسٹورنٹ انتظامیہ کی سنگین غفلت، سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ریسٹورنٹ انتظامیہ کی سنگین غفلت، سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا
ریسٹورنٹ انتظامیہ کی سنگین غفلت، سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا

لاہور کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے، انتظامیہ نے ہوٹل میں سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا۔

لاہور کے نجی ریسٹورنٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے سالگرہ منانے کیلئے آئے بچوں کو تیزاب پلادیا جس سے فیملی کی خوشیاں پریشانی میں بدل گئیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کی سالگرہ کے لئے ریسٹورنٹ آئے تھے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے رکھی پانی کی بوتلوں میں تیزاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی، میڈیکل اسٹورز لائسنس کے بغیر کاروبار میں مصروف

فیملی نے بتایا کہ جب ٹیبل پر رکھی ایک بوتل سے بچے کے ہاتھ دھلوائے تو بچے کے بازو جل گئے جبکہ ایک بچی نے دوسری بوتل سے پانی پیا تو اُسے قے ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی، بچی کی قے اُس کے چچا کے بازو اور ٹانگ پر گری تو چچا بھی زخمی ہوگیا۔

فیملی کے مطابق دونوں بچوں کی حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فیملی کی درخواست پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مینجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غلطی ہوئی یا دانستہ طور پر ایسا کیا گیا، اس حوالے سے ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts