ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی، میڈیکل اسٹورز لائسنس کے بغیر کاروبار میں مصروف

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی، میڈیکل اسٹورز لائسنس کے بغیر کاروبار میں مصروف
ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی، میڈیکل اسٹورز لائسنس کے بغیر کاروبار میں مصروف

حیدرآباد: ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام، متعدد میڈیکل اسٹورز بغیر لائسنس کے کھول دیئے گئے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کی نااہلی عروج پر ہے، ضلع حیدرآباد میں نہ صرف متعدد میڈیکل اسٹورز بغیر لائسنس کے کھلے ہوئے ہیں بلکہ غیر تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں کی بھی بھرمار ہے۔

دوسری جانب متعلقہ ادارے کے مجاز حکام متحرک ہونے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے انسانی جانوں سے کھیلتا دیکھ رہے ہیں۔

 حکومت سندھ کی جانب سے بھی کاروبار کرنے والی مافیا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی، جبکہ اداروں اور محکموں کے متعلقہ حکام بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح حیدرآباد میں بھی غیر تعلیم یافتہ اور ناتجربہ کار عطائی ڈاکٹروں نے کلینکس کھولے ہوئے ہیں جو انسانی جانوں سے کھیلنے سے ذرہ برابر بھی نہیں ہچکچاتے۔

تحصیل سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد اور دیہی کے درجنوں مقامات پرعطائی ڈاکٹروں نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت دیگر متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کے لیے درخواستیں وقتاً فوقتاً دی گئی ہیں، لیکن حکام کی جانب سے تاحال عطائی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں آسکی۔

Related Posts