اداکار محسن عباس حیدر کی مختصر فلم ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ کو ریلیز کردیا گیا۔
حمزہ ابن وصی کی تحریر کردہ فلم کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں اور اس کی موسیقی عدیل اے ڈی نے تیار کی ہے۔
تقریبا 22 منٹ سے کم دورانیے کی مختصر فلم میں محسن عباس حیدر کو مختلف کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ’شناخت‘ کے گرد گھومتی ہے، یعنی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اداکاری کے شوق میں محسن اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتے ہیں اور وہ اداکاری اور شوبز کے چکر میں ’شاہ رخ خان‘ بن جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
محسن سے شاہ رخ خان بننے پر اداکار کو اپنی اصل شناخت کھونے کا احساس ہوتا ہے اور وہ واپس اپنی اصل شناخت والی دنیا میں جانا چاہتا ہے۔
فلم میں محسن عباس حیدر کو محسن کے علاوہ شاہ رخ خان، وکیل، پولیس افسر اور جج کے کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








