پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن گزشتہ شب کیا۔ ضلع ٹانک کے علاقے رنوال کے قریب کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے گنڈا پور بھٹائی گروپ سے تھا۔
سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران رنوال کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
آج سے 2 روز قبل نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ملزمان نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








