کیا بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے؟
کیا بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے؟

ربیع الاول کے مہینے میں بشریٰ اقبال نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حال ہی میں مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل پراپنی آواز میں ایک نعت ’میں نذر کروں جان و جگر‘ اپلوڈ کی ہے۔

انہوں نے اپنی اِس نعت کے ذریعے سے میزبان، سیاستدان و نعت خواں عامر لیاقت حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بشریٰ اقبال کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو عامر لیاقت کے درود شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سے شروع ہوتی ہے۔

بعد ازاں بشریٰ اقبال کی آواز میں پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت پڑھی جارہی ہے جبکہ ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کے مدینہ منورہ کے دوروں سے لی گئی یادگار تصویریں بطورِ فلم چل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اُن کے انتقال کے بعد اکثر اوقات بشریٰ اقبال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابق شوہر عامر لیاقت اور بچوں کی یادگار تصویریں شیئرکرتی رہتی ہیں۔

Related Posts