جنسی ہراسانی کا الزام، مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو الوداع کہہ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جنسی ہراسانی کا الزام، مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو الوداع کہہ دیا
جنسی ہراسانی کا الزام، مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو الوداع کہہ دیا

ممبئی: ایرانی اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو الوداع کہہ دیا، اداکارہ نے اس قبل بھارت کے معروف ہدایتکار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

اداکارہ مندانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی اداکاراؤں کی جانب سے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا جاچکا ہے اور وہ اس وقت سے ہی فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

ساجد خان کی جانب سے اداکارہ کو بگ باس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ ایسی انڈسٹری میں شامل نہیں ہونا چاہتی جہاں خواتین کی عزت نہ ہو۔

مزید پڑھیں:سشمیتا سین نے نئی ویب سیریز ” تالی” کی پہلی جھلک مداحوں کیلئے شیئر کردی

واضح رہے کہ ساجد خان فلم ’ہے بے بی‘، ’ہاؤس فل‘، ’ہاؤس فل 2‘ اور کئی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جبکہ وہ بطور اداکار و میزبان بھی اسکرین پر نظر آچکے ہیں۔

Related Posts