سابق خاتون ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق خاتون ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
سابق خاتون ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیو یارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق خاتون ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں جہان فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور2015 میں ریئلیٹی ٹی وی سیریز ‘Tough Enough’ کی فاتح سارہ لی 30 سال کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو تنہا چھوڑ گئیں۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ کی ریسلر سارہ کی والدہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بیٹی کے انتقال کی خبر شیئر کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ معروف ریسلر کی موت کیسے واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:جنسی ہراسانی کا الزام، مندانہ کریمی نے بالی وڈ کو الوداع کہہ دیا

معروف ریسلر کی موت کی خبر نے ریسلنگ کی دنیا کو غمگین کردیا ہے، جبکہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts