ساروو گنگولی کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ساروو گنگولی کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا
ساروو گنگولی کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ساروو گنگولی کی اہلیہ کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ساروو گنگولی کی اہلیہ اور ڈانسر ڈونا گنگولی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ ڈونا گنگولی میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں گزشتہ چار روز سے کھانسی اور گلے میں درد محسوس ہورہا تھا۔

تاہم دو روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈونا گنگولی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان میں چکن گونیا کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:سابق خاتون ریسلر سارہ لی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ساروو گنگولی کے بھائی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونا گنگولی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، ساروو گنگولی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

Related Posts