مڈل آرڈر بیٹنگ میں ٹیم کو شعیب ملک کی ضرورت ہے، علی ظفر

تازہ ترین

تازہ ترین

مڈل آرڈر بیٹنگ میں ٹیم کو شعیب ملک کی ضرورت ہے، علی ظفر
مڈل آرڈر بیٹنگ میں ٹیم کو شعیب ملک کی ضرورت ہے، علی ظفر

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک کی قومی ٹیم میں شمولیت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے سے قبل سہ فریقی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جہاں پر ان کے نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے ساتھ میچز شیڈول ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی ہے۔

پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران ایک بار پھر ٹیم کا مڈل آرڈر ناکام ثابت ہوا، تاہم محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔

مزید پڑھیں:ساروو گنگولی کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

ان سب معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ میرے خیال میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں قومی ٹیم کو آل راؤنڈر شعیب ملک کی ضرورت ہے۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں ٹی 20 ورلڈکپ، شعیب ملک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Related Posts