وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے۔
جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جن ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے تھے اب ان میں بہتری آئی ہے، جرمنی کی 6 کروڑیوروکی امداد کی یقین دہانی پر شکرگزارہیں، ہم چیریٹی یا بھیک مانگنےکی بات نہیں کرتے بلکہ انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کوعالمی برادری اور عالمی اداروں کی مزید مددکی ضرورت ہوگی، آلودگی پھیلانے والے ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عالمی مسئلے کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریں، چارپانچ ماہ میں جن ملکوں سے رابطہ کیا اس کابہترین رسپانس ملا ہے، پچھلےچار سال میں امریکا، عرب اور ہمسایہ دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہوگئے تھے۔
رانا ثناء اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعلقات کی بہتری کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے، اب ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








