وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کابینہ نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ ملکی و سیاسی نوعیت کے اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے خفیہ سفارتی مراسلے (سائفر)سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حال ہی میں آڈیو منظرعام پر آنے کے بارے میں تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

 وفاقی کابینہ نے 9 روز قبل ایک سمری کے ذریعے کابینہ کی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جو معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تھی۔ کابینہ کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے اس پر کارروائی ضروری ہے۔

کمیٹی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اعلیٰ حکام کی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی جس کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی۔ ایف آئی اے کو اختیار دیا گیا کہ اپنی ٹیم میں دوسرے خفیہ اداروں کے افسروں اور اہلکاروں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts