ہیکرز نے بائنانس برج سے 10 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیکرز نے بائنانس برج سے لاکھوں مالیت کے امریکی ڈالرز چُرالیے
ہیکرز نے بائنانس برج سے لاکھوں مالیت کے امریکی ڈالرز چُرالیے

کرپٹو اثاثوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی فرمز میں سے ایک ’بائنانس‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے ان کی فرم سے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی ہے۔

حال ہی میں کرپٹو کرنسی فرم ’بائنانس‘ نے دعوی کیا ہے کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں۔

فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، صارفین کو مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ مالی سال میں مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک کم ہوجائیگی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کچھ غیرملکی ایجنسیاں اپنے ذرائع کے ذریعے یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ نقصان کا تخمینہ 100 لاکھ امریکی ڈالرزنہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔

Related Posts