ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

کراچی: حقوقِ نسواں کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کا جائزہ لینے کیلئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی ائیرپورٹ پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

خیال رہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کم و بیش 1700 افراد جاں بحق، سیکڑوں کلومیٹر سڑکیں اور 400 پل تباہ ہوگئے۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی بلوچستان اور سندھ میں ہوئی۔ ملالہ یوسفزئی قطر ائیر لائن کی پرواز نمبر 604 سے رات پونے 2 بجے کراچی پہنچی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی  جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر گزشتہ ماہ ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی مسائل پر ملالہ کی خدمات کو سراہا

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارتِ تعلیم سے شراکت داری کی تعریف کرتے ہیں۔

Related Posts