اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کرلی اور خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے لاہور میں واقع نجی کوریئر آفس میں برطانیہ (برمنگھم) کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کی، 400 گرام ہیروئن مہارت سے پشاوری چپلوں میں چھپائی گئی تھی۔
رانا ثناء اللہ کا اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
اے این ایف نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے پشین کے رہائشی ملزم سے 10 کلو چرس برآمد کرلی۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








