ممبئی: بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونا اب ایک معمول بن چکا ہے، ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ اکشرا سنگھ کے ساتھ ہوا، جن کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکارہ اکشرا سنگھ کی جانب سے اس حوالے سے بیان دیا گیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور انہوں نے اس سارے معاملے کو یو ٹیوبرز پر ڈال دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے ذریعے کہا کہ یوٹیوبرز خبر کی تصدیق کیے بغیر غلط اطلاعات پھیلارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایک بہادر لڑکی ہوں اور اس صورتحال سے نمٹنا جانتی ہوں۔
بھارتی اداکارہ نے یو ٹیوبرز کو للکارتے ہوئے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے سے پہلے اپنے خاندان کے بارے میں سوچیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں کچھ حقائق نہ ہو، اس کو آپ اس طریقے سے عوام میں پھیلائیں گے تو اس سے آپ میرے لیے کچھ برا نہیں کر رہے، آپ آنے والے وقت میں اپنی ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے برا کر رہے ہیں، کیونکہ آپ جو کرتے ہیں وہ گھوم کر آپ ہی کے پاس واپس آتا ہے۔“
مزید پڑھیں:نمرہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی
اکشرہ نے کہا کہ جانے انجانے میں آپ صرف پیسے کمانے کے لیے کسی عام لڑکی کی زندگی برباد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، میں دعا کروں گی کہ آپ کی ماں، بہن اور بیٹی کے ساتھ ایسا کچھ پیش نہ آئے۔“اداکارہ نے یوٹیوبرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








