کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے کی تمام تر ذمہ داری کراچی والوں پر ہی ڈال دی۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، یہ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں کے لوگ خود گٹر لائنیں بلاک کرتے ہیں، پانی کی لائنیں پنکچر کرتے اور اسٹریٹس لائٹس پر نشانے بازی کرکے اُن کو ناکارہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اِن واقعات کے ثبوت ہونے کا بھی دعویٰ کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ مسائل حل کرنا تو ایک طرف کیا، مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف انہوں نے کوئی کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آبادکے سینٹورس مال میں آتشزدگی، واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار

دوسری جانب وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتال جناح، قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض اطفال کو 25 سال کیلئے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

منظوری کے بعد سندھ حکومت تینوں اسپتالوں کے انتظامی و مالی معاملات دیکھے گی، معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی لیکن سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتی کرسکے گی۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ان تینوں اسپتالوں کو واپس دینے کی درخواست کی تھی جسے وفاقی حکومت نے منظور کرتے ہوئے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کراچی کو پچیس برس کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts