کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے تک سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری روز کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر 1روپے 4 پیسے سستا ہوکر 216 روپے کا ہوگیا۔
کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








