کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل کی دوڑ سے باہر بنگلہ دیش نے سیریز میں اپنے آخری میچ کے دوران پاکستان کو جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک بار شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے تاہم آج کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 174رنزکا ہدف دیا۔
انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا
بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسن نے 15 گیندوں پر 12 رنز، سومیہ سرکار نے 4 رنز، لٹن داس نے 42 گیندوں پر 69 رنز، کپتان شکیب الحسن نے 42 گیندوں پر 68 رنزبنائے۔ عفیف حسین کو 11 رنز پر محمد رضوان نے رن آؤٹ کردیا۔
یاسر علی صرف 1 رن بنا سکے۔ مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کے دوران بنگلہ دیش نے مجموعی طور پر 6 وکٹس کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کے محمد نواز نے 3 اوورز میں 37 رنز کے عوض 1 وکٹ لی۔ انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سیٹ بیٹر لٹن داس کو آؤٹ کیا جن کا کیچ محمد وسیم جونیئر نے پکڑا۔ قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے 174رنز درکار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








