اعظم سواتی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، وکلاء کا بد ترین تشدد کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

اعظم سواتی کو ارشد شریف شہید کے جنازے سے گرفتار کرلیا گیا
اعظم سواتی کو ارشد شریف شہید کے جنازے سے گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ وکلاء نے الزام عائد کیا کہ اعظم سواتی پر بد ترین تشدد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر کو گزشتہ شب ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ایئرپورٹ، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد

ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اعظم سواتی کی طرف سے وکلاء کے طور پر بابر اعوان، سردار مصروف اور قیصر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاء نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنما اور سینیٹر ہیں جن کو صرف سیاسی بنیادوں پر گرفتار اور رات گئے بد ترین تشدد بھی کیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے حکام اعظم سواتی کو لے کر پمز روانہ ہوگئے۔ عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

 

Related Posts