اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد سے شارجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوری آباد کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی

اسی طرح اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی کی پک اپ کی تلاشی کے دوران 10 کلو آئس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts