یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کو ضروری اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی درخواست ایک بار پھر موخر
عوام کو ضروری اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی درخواست ایک بار پھر موخر

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہوگئی جبکہ 450 گرام چائے کی قیمت 240 روپے تک مہنگی ہو گئی جس کے بعد 450 گرام چائے کی قیمت 508 سے بڑھ کر 748 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار پر لفظی حملہ کرنیوالے کو ساتھ موجود حکام کی گالیاں، ویڈیو وائرل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 100 ٹی بیگ پیک 282 روپے تک مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ٹی بیگ پیک کی قیمت 298 سے بڑھ کر 580 روپے ہوگئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 108 روپے سے بڑھ کر 153 روپے میں فروخت ہو گا جبکہ ایک کلو برانڈ کا گھی اور ایک کلو کوکنگ آئل 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی اور 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فیس کریم، صابن، شیونگ کریم اور شیشہ صاف کرنے کا لیکویڈ بھی مہنگا کردیا گیا۔

Related Posts