اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے شہر قائد میں ہونے والے بلدیاتی اور گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے رینجرز، فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ ا سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے،قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔
ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک کی جائیں گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہو گی، سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔
ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

واضح رہے کہ این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
مزید پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس، عدالت نے عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کر لی
واضح رہے کہ این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں