امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اُڑان، روپے کی پسپائی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: امریکی ڈالر کئی دنوں سے مسلسل پسپائی کے بعد آج ایک بار پھر اُونچی اڑان اُڑنے لگا، قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی کرنسی کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر 61 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھنے کو ملی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

Related Posts