ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کی چھوٹے تاجروں پر سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور کی جانب سے قائم کردہ تاجرکمیٹی نے چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور کی جانب سے قائم کردہ تاجرکمیٹی نے چھوٹے تاجروں سے بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس وصول کرنے کے بجائے ٹرن اوور کی بنیاد پر 3درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے 6 ہزار، 12 ہزار اور 15 ہزار روپے سالانہ فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:

ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لاگت کی ترقیاتی اسکیمیں منسوخ

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس ہاؤس بہاولپور ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کے دستخطوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کوتاجر گروپوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ 2ہفتے کے تفصیلی مذاکرات کے بعد تیار کی جانے والی سفارشات بھجوائی گئی ہیں۔

سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ مختلف تاجر گروپوں پر مشتمل کمیٹی نے دو ہفتے کے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد تجاویز دی ہیں کہ چھوٹے تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ فکس ٹیکس کسی صورت وصول نہ کیا جائے اور یہ بھی تجویز دی ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلیے اردو زبان میں ایک صفحے پر مشتمل سادہ ریٹرن فارم متعارف کروایا جائے۔

Related Posts