اسلام آباد: نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کے مختلف شہر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی سسٹم سے نکل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی کی ترسیل متاثر ہے۔ نیشنل گرڈ میں خلل کے باعث 6000 میگا واٹ کی بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے جس میں لیاقت آباد، سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس شامل ہیں۔
وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے
کراچی کے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق بجلی کی فراہمی کیلئے این ٹی ڈی سی حکام سے رابطے جاری ہیں۔
پاور ڈویژن نے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے جبکہ میر پور، منگلا پاور ہاؤس میں تکنیکی خرابی اور کوٹلی ریجن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گڈو تھرمل پاور کے تمام یونٹ ٹرپ ہوجانے کے باعث بجلی کی پیداوار صفر ہوگئی۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاوہ جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








