پاور ڈویژن کی وضاحت، بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں کے الیکٹرک کی 500 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ 70 سے 80فیصد شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔پاور ڈویژن نے بھی وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث شہر کے بیشتر علاقے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا شکار ہیں۔ بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد لاگت کی ترقیاتی اسکیمیں منسوخ

میڈیا ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے 30 سے زائد گرڈز بند ہو گئے جس کے باعث شہر کے 70 سے 80 فیصد حصے کو بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ متاثرہ علاقوں میں گلشنِ معمار، لیاقت آباد اور ایف بی ایریا شامل ہیں۔

بجلی کے تعطل کا شکار علاقوں میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ سپر ہائی وے، گلشنِ حدید، سرجانی ٹاؤن، ملیر، شاہ فیصل، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، سائٹ، صدر، انڈسٹریل ایریا، نارتھ کراچی، اسکیم 33 اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں بجلی کے تعطل کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔ بندش کی وجوہات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ممکنہ فالٹ دور ہوتے ہی بجلی بحال کردی جائے گی۔

پاور ڈویژن کا بیان 

دوسری جانب پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی ہے۔ وزارتِ توانائی خرابی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ جلد از جلد ترسیلی نظام بحال کیا جائے گا۔

بجلی کی فراہمی میں تعطل کے متعلق پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہورہے ہیں۔ خرابی کی وجہ سامنے آنے کے بعد اسے دور کیا جائے گا۔

 

Related Posts