بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، مسلمانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کردیا اور مسلمانوں کو جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد پرحملے کا واقعہ گروگرم شہر میں پیش آیا جہاں 200 کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران ہلہ بولا۔

ہندو انتہا پسندوں نے عشاء کی نماز کے دوران مسجد کے ہال کو تالا لگا دیا۔ ہندوانتہاپسندوں نے فجر میں بھی مسجد پر حملہ کیا تھا اورنمازیوں کو مسجد میں آنے سے منع کیا تھا۔ مسلمانوں کی شکایت کے باوجود سارا دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم رات گئے مسلمانوں کے شدید احتجاج پر شکایت درج کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیکس سے پاکستان کے اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے، فواد چوہدری

درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان گروگرم شہر کی مسجد میں عشا کی نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک 200 کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا اور نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کو مارا پیٹا، مسجد کے ہال کو تالا لگا کر انہیں جان سے مارنے اور گاؤں سے نکالنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی کئی بار مسجاد پر حملوں کی خبریں سامنے آچکی ہیں اور کئی بین الاقوامی ادارے بھی اپنی رپورٹس میں اس پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Related Posts