اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔
آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثئت شدید متاثر ہوئ ہے شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے ،امید ہےسپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 14, 2022
ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے۔
سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے سندھ ڈوبا ہے، فیصل ندیم
فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








