راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اپنے کیسزختم، غریب ختم، بجلی غائب، گیس غائب، زرمبادلہ کے ذخائر کم اور کاروبار ٹھپ ہے۔ مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں۔
اپنے کیسزختم اورغریب ختم۔بجلی غائب گیس غائب زرمبادلہ کےذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے۔مطلوبہ نتائج نہ ملنے پرلانے والےبھی پشیمان ہیں۔ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن گیا ہے۔چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔انڈیااسرائیل سےتعلقات اور برطانیہ سےپاکستانیوں کاعنقریب ڈی پورٹ ہوناخفیہ معاہدےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2022
انہوں نے کہا کہ ملک کمیشن خوروں کی منڈی بن چکا ہے اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔
آڈیو لیکس سے پاکستان کے اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے، فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور اسرائیل سے تعلقات خفیہ معاہدے کا حصہ ہے جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں کا عنقریب ڈی پورٹ ہونا بھی خفیہ معاہدے میں شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








