اے این ایف اور رینجرز کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف اور رینجرز کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد
اے این ایف اور رینجرز کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

کراچی: اے این ایف اور سندھ رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف اور سندھ رینجرز کی جانب سے نیشنل ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے ٹنڈو آدم کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بدین سے 2 ملزمان گرفتار کرکے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملزم کے پیٹ سے 116 عدد آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نوری آباد آتشزدگی کیس میں پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 145 گرام ہے۔

ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts