کراچی: پولیس حکام نے بدھ کی رات نوری آباد کے قریب آگ لگنے والی بد قسمت بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ ایک سب انسپکٹر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا جس میں بس ڈرائیور عمران شیخ اور اس کے مالک نور ملک کو نامزد کیا گیا تھا۔
مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ بس کا مالک تاحال فرار ہے۔
خیال رہے کہ نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ سے جھلس کر 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، صدر حملے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
آج خیرپور ناتھن شاہ میں آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے 18 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا۔
سیلاب متاثرہ گاؤں دوست محمد بھرگڑی میں متاثرین کا آبائی قبرستان زیر آب ہونے کے باعث تدفین قبرستان سے ملحقہ کڈن نہرکے کنارے کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








