مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک
مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک

مستونگ: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مستونگ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی آپریشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے اور اس دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا، مبینہ دہشت گرد زائرین اور فورسز پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Posts