جی لانگ: آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو جیتنے کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ یو اے ای کے باؤلر نے ہیٹ ٹرک کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جی لانگ میں سری لنکا کے خلاف جاری میچ کے 15ویں اوور میں چوتھی گیند پر یو اے ای کے باؤلرکارتک پلانیاپن میاپن نے سب سے پہلے سری لنکن کھلاڑی بھانوکا راجاپاکسا کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کاک یچ کاشف داؤد نے پکڑا۔
پاک افغان میچ، سوشل میڈیا پر وائرل پی سی بی کا بیان جھوٹا نکلا
پانچویں گیند پر سری لنکن کھلاڑی چریتھ اسالنکا جبکہ چھٹی پر کپتان داسن شنکا آؤٹ ہو گئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے جس سے کارتک پلانیاپن ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پانچویں باؤلر بن گئے۔
سری لنکا نے نمیبیا سے شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ میں یو اے ای کے خلاف بھی بہتر بیٹنگ نہیں کی۔ اوپنر پیتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 42، دوسری 92 جبکہ تیسری 117 کے مجموعی اسکور پر گری۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ یو اے ای کی ٹیم میچ جیتنے کیلئے 153 رنز کے ہدف کا تعاقب کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








