شاہ زیب قتل کیس پر ماہرہ خان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ زیب قتل کیس پر ماہرہ خان کا سخت رد عمل سامنے آگیا
شاہ زیب قتل کیس پر ماہرہ خان کا سخت رد عمل سامنے آگیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شاہ زیب قتل پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے سے متعلق ایک خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے رد عمل دیا۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ جتوئی سے متعلق فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے طاقت کا کھیل، بیمار ذہن اور وجہ رسوائی جیسے الفاظ استعمال کیے۔

واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو آج میں سپریم کورٹ نے بری کردیا ہے جب کہ کیس کے دیگر ملزمان کو بھی بری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

20 سالہ نوجوان شاہ زیب کو 25 دسمبر 2012 کو درخشاں تھانے کی حدود میں بہن کی شادی سے گھر واپسی پر کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا۔

Related Posts