مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔
نورا فتیحی کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کی ایک تقریب میں ایوارڈز دینے اور وہاں پرفارم کرنے کے لیے آنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
ایشیا کپ کے متعلق بھارتی فیصلے کا ردعمل، پاکستان کا ورلڈکپ 2023 میں شرکت نہ کرنے پر غور
بنگلا دیش حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ڈالر بچانے کے لیے ان کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
وزارت ثقافت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق عالمی حالات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے پیش نظر نورہ فتیحی کو ڈھاکا آنے کی اجازت دینے سے منع کیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی وزارت ثقافت نے نوٹس میں ڈالرز میں ادائیوں اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر پر مرکزی بینک کی پابندیوں کا حوالہ بھی دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








