ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری جیسے نظر آتی ہے، در حقیقت میں ویسا نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد بھارتی اداکاروں کی جانب سے فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر آواز اٹھائی گئی ہے، مگر اب یامی گوتم کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارت کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤٹ پر اپنے چاہنے والوں کے لئے ”آسک می اینی تھنگ سیشن“ رکھا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔
یامی گوتم نے بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری (ٹولی ووڈ) کے درمیان مقابلے کے حوالے سے کہا کہ یہاں کوئی مقابلہ نہیں، اچھا کام کرنے والی ہر فلم انڈسٹری بھارتی سینما ہی کے لئے سود مند ہوگی۔
یامی گوتم نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اچھی فلموں اور صلاحیتوں کے ساتھ بالی ووڈ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور میں محسوس کررہی ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے۔ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، ہمیں اپنے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:جنت مرزا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی
اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہندی فلموں کو بہتر کہانی، اچھے اداکاروں اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ناظرین فلمیں دیکھتے ہوئے خوشی محسوس کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








