ممبئی:پاکستان کو بھارت کی جانب سے شکست دینے کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اداکار ہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد شوہر ویرات کوہلی کے لیے ایک نوٹ لکھا، جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا۔
ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی نصف سینچریوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دینے میں مدد کی، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی تعریفوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
ویرات کوہلی کے نام پیغام میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انوشکا شرما نے کہا کہ بہت زبردست، آج رات تم لوگوں کی زندگیوں میں بہت زیادہ خوشیاں لائے ہیں وہ بھی دیوالی کے موقع پر۔
اداکارہ نے کہا کہ تم ایک حیرت انگیز انسان ہو جس کا حوصلہ، عزم اور یقین دل کو ہلا دینے والا ہے۔
انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ دیکھا، اگرچہ ہماری بیٹی یہ سمجھنے میں بہت چھوٹی ہے کہ اس کی ماں کمرے میں کیوں ناچ رہی تھی اور بے تحاشا چیخ رہی تھی۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ، غلط نوبال دینے پر امپائر پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ایک دن وہ سمجھے گی کہ اس کے والد نے اس رات اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی اور وہ اس سے قبل انتہائی سخت صورتحال سے دوچار تھا لیکن وہ اس سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور بہتر ہو کر سامنے آیا،انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تم پر فخر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








