واٹس ایپ ڈاؤن، سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے انبار لگا دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کردیا
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پرائیویسی کے نئے فیچرز کا اعلان کردیا

پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، ترکی اور کینیا سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہے۔ عوام کو پیغامات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے واٹس ایپ کا مذاق اڑاتے ہوئے میمز کے انبار لگادئیے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جس پر واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف مزاحیہ میمز سے وقت گزاری کا راستہ ڈھونڈ نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:

 واٹس ایپ صارفین کو پیغامات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا

سوشل میڈیا صارفین نے سب سے زیادہ میمز جس موضوع پر بنائے وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بھاگ بھاگ کر ٹوئٹر کی طرف آرہے ہیں تاکہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ واٹس ایپ کو آج کیا ہوا ہے؟ 

https://twitter.com/FGRAdam/status/1584813347224317952

خیال رہے کہ واٹس ایپ صارفین ایک دوسرے کو پیغامات ارسال کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کو تو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں لیکن واٹس ایپ گروپس میں نہیں۔ 

 

Related Posts