مختلف ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو پیغامات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ کا مختلف گروپس ایک جگہ کرنے کیلئے فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ
واٹس ایپ کا مختلف گروپس ایک جگہ کرنے کیلئے فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو پیغامات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد صارفین نے گروپ پیغامات اور متعدد نے انفرادی پیغامات کی ترسیل بھی نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کے مقبول ترین پروگرام واٹس ایپ کے صارفین کو گروپ پیغامات اور انفرادی پیغامات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی نشاندہی ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، مختلف شہروں کے اوقات 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ گروپس میں پیغامات کی ترسیل نہیں ہوپارہی۔ ذاتی طور پر بھی دوستوں اور عزیز و اقارب کو پیغامات کی ترسیل نہیں ہورہی۔ 

بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ رائے بھی دی کہ واٹس ایپ صارفین یہ دیکھنے کیلئے کہ کیا دیگر صارفین کو بھی واٹس ایپ پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟ ٹوئٹر کا سہارا لے رہے ہیں۔ 

https://twitter.com/ArjoonChowdhury/status/1584808458049978369

پاکستان اور بھارت کے علاوہ کینیا میں بھی واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کینیا کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ واٹس ایپ گروپس میں پیغامات ارسال نہیں ہو پارہے۔

Related Posts