ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن 31 گیندوں پر 61 رنز بناکر نمایاں رہے اور ڈیرل مچل 21 رنز بناکر 31 ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں 150 رنز ہی بناپائی ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر جوشوا لٹل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیدی
آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز دے کر 3، مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ 1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ آئرلینڈ ٹیم کی قیادت اینڈریو بالبرنی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں رن ریٹ کے اعتبار سے نیوزی لینڈ سب سے آگے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور تیسرے پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے دوسری جانب آئرلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








