مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز اِنولا ہومز 2 آج سے شروع ہوگی۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز 2020 میں ریلیز کی گئی اِنولا ہومز کا سیکوئل ہے جو کہ نینسی اسپرنگز کی لکھی گئی کتاب پر مبنی ہے، کتاب میں آرتھر کونن ڈوئل نے شرلاک ہومز کا کردار تخلیق کیا لیکن اُس میں اِنولا ہومز کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
نینسی اسپرنگر کی خاتون جاسوس کا تعلق اسی دنیا سے ہے اور وہ مشہور شرلاک ہومز کی چھوٹی بہن ہے۔ آیئے اس سیریز کے حوالے سے چند ضروری باتیں جانتے ہیں:
سیکوئل
پہلی فلم کے واقعات کے بعد اِنولا ہومز اپنی ایک خفیہ ایجنسی قائم کرنے کا اعاد ہ کرتی ہے، جس کیلئے وہ خود کو اپنے بھائی شرلاک ہومز سے الگ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، بھائی سے الگ ہونے کے بعد اسے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ملی بوبی براؤن بطورِ اِنولا ہومز
نیٹ فلکس کی اس سیریز میں اِنولا ہومز ، ہومز خاندان میں سب سے چھوٹی ہے لیکن بہادری میں سب سے آگے ہے۔وہ کسی بھی پریشانی سے گھبراتی نہیں ہے اور ایک مضبوط شخصیت کی حامل ہے۔اس کردار کو برطانوی اداکارہ ملی بوبی براؤن نے ادا کیا ہے۔
ہنری کیول بطور شرلاک ہومز
سیریز میں شرلاک ہومز کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، وہ لندن کا ایک مشہور جاسوس ہے جو کہ بہت زیادہ شہرت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








