فیض آباد کے قریب بائیکیا رائیڈر کا موٹر سائیکل نذر آتش کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیض آباد کے قریب بائیکیا رائیڈر کا موٹر سائیکل نذر آتش کردیا گیا
فیض آباد کے قریب بائیکیا رائیڈر کا موٹر سائیکل نذر آتش کردیا گیا

اسلام آباد: شہر اقتدار میں فیض آباد کے قریب بائیکیا چلانے والے غریب نوجوان کا موٹر سائیکل نذرِ آتش کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بائیکیا رائیڈر نے پولیس اہلکاروں کو روتے ہوئے بتایا کہ وہ یہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک 50سے 60افراد نے اسے روک لیا اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

بائیکیا رائیڈر نے بتایا کہ اس کا گزر بسر صرف اسی موٹر سائیکل کی وجہ سے ہوتا تھا اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی اور ذرائع آمدنی نہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا احتجاج، جڑواں شہروں کا سنگم فیض آباد میدان جنگ

پولیس اہلکاروں کے پوچھنے پر بائیکیا رائیڈر نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل کے ذریعے روزانہ 1000روپے کمالیتا تھا، مگر اب میری موٹر سائیکل کو آگ لگادی گئی ہے۔

Related Posts