پی ٹی آئی کا احتجاج، جڑواں شہروں کا سنگم فیض آباد میدان جنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے، لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کردی، اسلام آباد اور راولپنڈی کا سنگم فیض آباد دن بھر میدان جنگ بنا رہا۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کا گھیراؤ

یہ بھی پڑھیں:

ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں، عمران خان کا قوم سے خطاب

لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنان گورنرہاؤس پرچڑھ دوڑے، مشتعل کارکنوں نے گورنرہاؤس کے دروازے کے باہرآگ لگادی اور دیواریں پھیلانگ کرگورنرہاؤس میں گھس گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے استقبالیہ کیبن کے شیشے توڑدئیے، پوری کارروائی کے دوران پولیس کہیں نظرنہیں آئی، گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کا پرچم لہرادیا گیا۔

فیض آباد پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی فیض آباد پہنچی توشرکاء نے پولیس پر پتھربرسادئیے، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی، پولیس نے مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس نے پتھراؤ کرنے والے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts