عروج ممتاز نے شاداب خان کو کپتانی کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عروج ممتاز نے شاداب خان کو کپتانی کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا
عروج ممتاز نے شاداب خان کو کپتانی کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا

پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر عروج ممتاز نے شاداب خان کو قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے شاداب خان کو بہترین چوائس قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شاداب خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاتا ہے تو ان کے اندر کپتانی کی صلاحیت موجود ہے۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے عروج ممتاز نے کہا کہ شاداب خان پی ایس ایل میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرتے ہوئے بہادری سے فیصلے کرتے ہیں اور ہر وقت کچھ کر دکھانے کی کوشش میں متحرک نظر آتے ہیں۔

عروج ممتاز نے کہا کہ شاداب خان موجودہ پاکستانی ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں، بابر کی اپنی انفرادیت ہے لیکن شاداب خان بہت ہی اسمارٹ کرکٹر ہیں جس کا اندازہ ان کے کھیلنے کے طریقہ کار اور ان کی باڈی لینگویج سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

سابق کرکٹر نے کہا کہ فیلڈنگ میں بھی وہ بہت زیادہ پھرتی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں اور بولنگ کے دوران بھی ان کا لائن اور لینتھ پر بہت زیادہ کنٹرول ہے، اس میں بھی وہ ہر وقت وکٹ لینے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔

Related Posts