بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل
بچے کے پیٹ پر آٹو گراف، شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی:بوم بوم شاہد آفریدی کی بچے کے پیٹ پر آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی، ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سابق کپتان کسی تقریب میں موجود ہیں اور ان کے اردگرد کافی لوگ جمع ہیں۔

ایک بچہ شاہد آفریدی کے پاس اسی دوران آٹو گراف کے لیے آتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کا وزن کافی زیادہ ہے اور اس نے اپنی شرٹ آٹو گراف کے لیے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے لیکن آفریدی بچے کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی بچے کے پیٹ پر ہاتھ مار کر کہہ رہے ہیں کہ تم نے کرکٹ کھیلنی ہے یا پہلوانی کرنی ہے، اس بچے کے پیٹ میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے، برگر اور پیزے موجود ہیں اس کے پیٹ میں۔

مزید پڑھیں:پاک ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

بچے نے شاہد آفریدی سے شرٹ پر آٹو گراف کا کہا تاہم آفریدی نے کہا کہ نہیں میں تمھارے پیٹ پر آٹو گراف دوں گا۔تاہم شاہد آفریدی نے بچے کے پیٹ کے ساتھ ساتھ اس کی شرٹ پر بھی آٹو گراف دیا۔

Related Posts