اذلان شاہ کپ، پاکستان اور جاپان کا ہاکی میچ برابر

تازہ ترین

تازہ ترین

 اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان درمیان میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پینلٹی کارنر کے دوران 19 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات تاحال موجود

جاپان کی جانب سے 43 ویں منٹ میں کیترو نے اور 55 ویں منٹ میں کوسی نے گول سکور کرکے پاکستان کی سبقت کو ختم کردیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 5 نومبر کو کوریا جبکہ پانچواں میچ مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ راونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔

Related Posts