ایڈیلیڈ: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کو شکست نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔
انڈیا اپنے گروپ میں 6پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جانا ہوگا۔
اسی طرح جنوبی افریقہ 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقہ کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقہ کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقہ سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
اگر بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم ایسا ہونا تقریباً ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں:پاک ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز ختم ہوجائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








