کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوگئے۔
راجہ اظہر کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، طبی امداد دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم، متعدد گرفتار
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے، راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے، راجہ اظہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف کراچی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








