پنجاب کابینہ کے اجلاس میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور کر لی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور کر لی گئی
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور کر لی گئی

لاہور: وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران منظور کر لی۔

پنجاب کابینہ قرارداد میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقبول ترین سیاسی لیڈر کے طور پر ایک اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ پر حملہ ملک کے امن و امان اور اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کا مذموم ترین فعل ہے۔ اس حملے کا بظاہر مقصد ملک میں انتشاراور عدم استحکام پھیلانا ہے۔

مزید پڑھیں:ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں، عمران خان کا قوم سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی جبکہ قرار داد کو منظور کرلیا گیا۔

Related Posts