لاہور: لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد حملے میں انہیں 4 گولیاں لگی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹرز مجھے اجازت دیں تو فوری لانگ مارچ کو آگے بڑھاؤں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ڈاکٹرز جانے دیں تو میں فوری اسی مقام پر پہنچ جاؤں اور لانگ مارچ کو آگے بڑھاؤں، میری کوشش ہے کہ ابھی عوام کے درمیان پہنچ جاؤں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم قانونی اور آئینی طریقے سے پرامن لانگ مارچ کررہے تھے لیکن دشمن نے بزدلوں والا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی ورنہ مارنے والوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسے ڈرائیں گے تو میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اس سے میں مزید مضبوط ہوا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ ڈونلڈ لُو نے پاکستان کو دھمکیاں دیں، میرے جانے پر سب نے سوچا تھا کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، جب شام کو ٹی وی پرلوگوں کونکلتے دیکھا تو خود حیران رہ گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ جس طرح عوام نے میری حوصلہ افزائی کی حیران رہ گیا، ہم نے25مئی کولانگ مارچ کا اعلان کیا، انہوں نے ہمارے خلاف 3 لانگ مارچ کیے تھے، انہوں نے 25 مئی کوہمارے لوگوں پرتشدد اورلوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا۔
90ء کی دہائی میں دو حکومتوں کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا، ان لوگوں نے اس وقت مٹھائیاں بانٹیں تھیں،پرویز مشرف نے اس کے بعد ان کو این آر او دینے کا فیصلہ کیا، این آر او کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ چار گنا بڑھا، اب یہ این آرو ٹو لے رہے ہیں، میں تو جدوجہد کر کے اوپر آیا تھا، واپس توعوام میں ہی جانا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ دوپارٹیوں اورہینڈلرزنے ای وی ایم کی مخالفت کی۔ اس کے باوجود تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا، اس کے بعد ہینڈلرز میجر جنرل فیصل آ جاتا ہے جو کہتا ہے میں بتاؤں گا کیسے سیدھا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ہرقسم کی ان کے لیے دھاندلی کی، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی، ای وی ایم کو جان بوجھ کر نہیں آنے دیا گیا۔
بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، حقائق کا ان کو پتا نہیں قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا تھا، حقائق جاننے کے بجائے بھیڑ، بکریوں کی طرح لوگوں کو مارا گیا۔
اسلام آباد میں خواتین پرشیلنگ کی گئی، کیا لانگ مارچ ان کے لیے جائزہے؟ سازش کے ذریعے چوروں کو بٹھا دیا گیا ہم نے احتجاج کیا تو تشدد کیا گیا، یہ پاکستان کی عوام کو نہیں سمجھ سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








